ترکی کے طیاروں نے شمالی عراق کے گارا علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں 19 کرد دہشت گرد مارے گئے۔یہ اطلاع آج ترکی کی فوج کے ذرائع نے دی۔ذرائع کے مطابق
فضائیہ کے طیاروں نے کل ديار باقر کے قریب فضائیہ کے اڈے سے پرواز بھری اور انہوں نے ترکی کی سرحد کے نزدیک شمالی عراق میں واقع کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔